پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے 14 نومبر کو اور حکومت نے 15 نومبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کیا ہے۔پاکستان کے مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائی، کالے دھن کا مسئلہ اور
بڑے
نوٹوں پر پابندی کے سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن میں جاری تنازعہ کے دوران
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 16 نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور ان مسائل پر
ہنگامہ ہوسکتاہے۔پارلیمنٹ کا یہ سیشن 16 دسمبر تک چلے گا۔